Oct ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • کیٹالونیا میں علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کا آغاز

مرکزی حکومت کی مخالفت کے باوجود اسپین کی شمال مشرقی ریاست کیٹالونیا میں علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کا آغاز ہوگیا ہے۔

ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ یہ ریفرنڈم ایسے وقت میں کرایا جارہا ہے جب اسپین کی سپریم کورٹ نے پولیس کو مذکورہ ریفرنڈم روکنے اور پولنگ اسٹیشن سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسپین کی آئینی عدالت نے کیٹالونیا میں کرائے جانے والے علیحدگی کے ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ بعض پولیس اسٹیشنوں پر بلوا پولیس اور ووٹروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ حکومت اسپین کیٹالونیا کی آزادی کے لیے ریفرنڈم کی سختی کے ساتھ مخالفت کر رہی ہے۔ حکومت نے پچھلے دنوں دس پولنگ اسٹیشنوں کو سیل اور وہاں موجود بیلیٹ بکسوں کو بھی ضبط کرلیا تھا جس کے باعث بہت کم پولنگ اسٹشنوں میں ووٹنگ کرائی جارہی ہے۔چون لاکھ افراد کیٹالونیا کی علیحدگی کے لیے کرائے جانے والے ریفرنڈم میں رائے دینے کے اہل ہیں۔

ٹیگس