سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، اسرائیل کے نئے دوست
صیہونی حکومت کے وزیرجنگ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، اسرائیل کے نئے دوست ہیں۔
فارس نیوز نے لبنان کی النشرہ نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیرجنگ موشہ یعلون نے علاقے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں-
صیہونی حکومت کے سابق وزیرجنگ نے کہا کہ دنیائے عرب میں بعض ایسے بھی ہیں کہ جو شامی صدر کے مخالف ہیں اور یہ فریق علاقے میں نئے دوستوں کی تلاش میں ہیں اور ان میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب بھی شامل ہیں-
علاقے میں فلسطینی استقامت کو کمزور کرنے کے لئے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی یکجہتی اور تعاون نے دونوں کی ماہیت کو آشکارا اور علاقے میں ان کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت کو مکمل بے نقاب کر دیا ہے-