Oct ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کی خود محتاری امریکہ اور اسرائیل پر گراں

معروف امریکی مفکر نوم چامسکی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل سے خود مختار ایران برداشت نہیں ہو رہا ہے اور وہ اس پر ضرب لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نوم چامسکی نے کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل ایک لمحہ کے لیے بھی ایران کو نقصان پہنچانے سے غافل نہیں ہیں کیونکہ ایران کی خودمختاری ان سے برداشت نہیں ہو پا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکمرانوں کی نظر سے دیکھا جائے تو ایران کے عوام نے فروری انیس سو اناسی میں امریکہ کی پٹھو حکومت کا تختہ الٹ کر ناقابل معافی جرم انجام دیا ہے۔
نوم چامسکی نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں آشوپ بپا کرنے والی سرکش حکومتوں کے لیے بھی طاقتور ایران کا وجود ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک دن بھی ایران کو نقصان پہنچانے سے غافل نہیں رہا ہے اور ستمبر انیس سو اسی میں عراق کی بعثی حکومت نے امریکہ کی بھرپور حمایت سے ہی ایران پر حملہ کیا تھا۔
مذکورہ امریکی مفکر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی ایران سے دشمنی اب بھی جاری ہے اور وہ آج بھی ظالمانہ پابندیوں کے ذریعے ایران کا مقابلہ کر رہا ہے۔

ٹیگس