Oct ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • امن کا نوبل انعام، عالمی ادارے آئی کین کے نام

اٹھانوے واں امن کا نوبل انعام ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی عالمی جدوجہد کرنے والے ادارے آئی کین کو دیا گیا ہے۔

 آئی کین یا انٹرنیشنل کمپین ٹو ایبالش نیوکلیئر ویپن ایک عالمی اتحاد ہے جو ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کی حمایت میں اضافے اور اس پر مکمل عملدرآمد کرانے کی غرض  سے تحریک چلا رہا ہے۔
 ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کی تدوین میں اہم کردار ادا کرنے والے عالمی ادارے آئی کین کا قیام سن دوہزار سات میں عمل میں آیا تھا اور اس میں دنیا کی چار سو اڑسٹھ تنظیمیں اور ایک سو ایک ممالک شامل ہیں۔
امن کا نوبل انعام اب تک ایک سو چار افراد اور چھبیس اداروں اور تنظیموں کو دیا جاچکا ہے۔
سترہ سالہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسف زئی امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی سب سے کم عمر جبکہ پولینڈ کے پچانوے سالہ جوزف روٹ بلٹ سب سے سن رسیدہ شخصیت ہیں۔
دونوں کو امن کا نوبل انعام بالترتیب دو ہزار چودہ اور انیس سو پچانوے میں دیا گیا تھا۔

ٹیگس