Oct ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ شمالی کوریا کے نشانے پر

شمالی کوریا نے امریکا کے مغربی حصے پر میزائل حملے کی تیاری کرلی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق روسی رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا طاعون، اینتھریکس اور چیچک جیسے حیاتیاتی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پیانگ یانگ کے پاس 13اقسام کے بائیو لوجیکل ہتھیار موجود ہیں ۔

روسی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ شمالی کوریا ایک طویل دوری کے میزائل ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور یہ میزائل امریکہ کے مغربی ساحل تک مار کرسکتا ہے۔

روسی پارلیمنٹ ڈوما کی بین الاقوامی معاملوں کی کمیٹی کے رکن اینٹون موروزوف اور دو دیگر روسی ممبران پارلیمنٹ نے اس ہفتہ دو سے چھ اکتوبر تک پیانگ یانگ کا دورہ کیا تھا،اس کے بعدانہوں نے یہ بات کہی ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے ان ممبران پارلیمنٹ کے حوالہ سے کہا کہ شمالی کوریا لمبی دوری تک مارکرنے والے میزائل کے تجربہ کی تیاری کررہا ہے۔

 

ٹیگس