Oct ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • لندن میں سیاہ فام ڈرائیورنے گاڑی لوگوں پرچڑھا دی

لندن میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی گاڑی لوگوں پر چڑھا دی جس سے گیارہ افراد زخمی ہوگئے، ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ نیچرل ہسٹری میوزیم کے نزدیک پیش آیا، واقعے کےسبب ہر طرف افراتفری مچ گئی اور پولیس نے اطراف کا علاقہ بند کرادیا، برطانیہ میں دہشت گردی کے خدشات کے سبب لوگ پہلے ہی خوفزدہ ہیں اور کار لوگوں پر چڑھائے جانے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔ میوزیم کےقریب اس واقعہ کےبعد علاقے کی ہیلی کاپٹرز سے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے قریب سیاہ فام شخص نے تیز رفتار کار لوگوں پر چڑھادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ایک سیاہ فام شخص کو زمین پردبوچ رکھا ہے اور اسے گرفتار کرنے کے لئے ہتھکڑیاں پہنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھی ایک کار سوار حملہ آور نے برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے ویسٹ منسٹر پل پر پہلے متعدد افراد کو کچلا اور پھر پولیس اہلکاروں سمیت شہریوں پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے تھے۔ رواں برس جون میں بھی ایک خاتون نے عید کے اجتماع پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس