ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند
Oct ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۲ Asia/Tehran
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہےکہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے دائرے میں اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے۔
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے ایران پر ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا امریکی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پرعمل پیرا ہے اورایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے دائرے میں اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے۔
یوکیاامانو کا کہنا تھا کہ ایران اپنے تمام عودوں پرعمل کررہا ہے اورہم کسی مشکل کے بغیر تصدیق کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یوکیاامانو نے کہا کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے اور ہمیں ایران میں تمام مقامات تک رسائی حاصل ہے۔
ایٹمی معاہدے کے حوالے سے امریکہ اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دن بدن عالمی سطح پرتنہا ہوتا جا رہا ہے۔