اٹلی میں نسل پرستی اور اسلامو فوبیا کے خلاف مظاہرہ
Oct ۲۲, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
اٹلی کے ہزاروں شہریوں نے اپنے ملک میں نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کے خلاف مارچ کیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ہزاروں شہریوں نے دارالحکومت روم کی سڑکوں پر ایک بڑی ریلی نکالی جس میں شریک لوگوں نے نعرے لگائے کہ ہم ایک ایسی دنیا کے خواہاں ہیں کہ جس میں سب کے حقوق برابر ہوں۔
ان مظاہرین نے اٹلی میں نسل پرستی اور اسلاموفوبیا سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔
مظاہرین میں غیر ملکی مہاجر اور پناہ گزین بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ افریقی ملکوں سے یورپی ممالک منتقل ہونے کی اہم ترین وجوہات بدامنی اور مختلف قسم کی بیماریاں ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ مغربی ملکوں میں اسلام سے ہراساں کئے جانے کے نتیجے میں ان ممالک میں مسلمانوں کا آزادی کے ساتھ رہنا دوبھر ہو گیا ہے۔