شی جن پنگ مزید پانچ سال کے لئے چین کے ممکنہ صدر
Oct ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
شی جن پنگ کے اگلے پانچ سال کے لئے چین کا صدر برقرار رہنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جنگ پنگ مزید 5 سال کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ وہ پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی کی سربراہی بھی کریں گے۔
کمیونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی اعلیٰ رولنگ کونسل کے نام سامنے لائے گئے جس میں صدر شی جنگ پنگ ،وزیراعظم لی کیانگ اور پانچ نئے ارکان شامل ہیں۔
چین نے اپنی سینئر لیڈر شپ کمیٹی کااعلان کردیا، سات رکنی کمیٹی میں، دونوں نے اپنی پوزیشنز برقرار رکھی ہیں ۔
چینی وزیراعظم لی کیانگ کونسل میں اپنی سیٹ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں،پولٹ بیورواسٹینڈنگ کمیٹی میں لی کیانگ کےساتھ 5 نئے ارکان بھی شامل ہیں۔