Nov ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا یوٹرن

شمالی کوریا کو دھمکیاں دینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر یوٹرن لے لیا۔

سیول پہنچنے پر ایک بیان میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف کبھی طاقت کا استعمال نہ کرنا پڑے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ شمالی کوریا نیوکلیئر ہتھیاروں اور میزائل پروگرام پرامریکا سے بات کرے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے میں یو ٹرن لیا ہے کہ اس سے پہلے انہوں نے کئی مرتبہ شمالی کوریا پر چڑھائی کرنے کی دھمکی دی تھی جس پر شمالی کوریا نے امریکہ پر واضح کیا تھا کہ امریکہ اس کے میزائل کے رینج میں ہے اور کسی بھی وقت امریکہ پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔

 

ٹیگس