امریکی صدر ٹرمپ عالمی امن و استحکام کے لئے خطرہ
Nov ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
شمالی کوریا نے امریکی صدر ٹرمپ کو عالمی امن و استحکام کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورہ ایشیا پر تبصرہ کرتے ہوئے شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ دورہ ایشیا میں جزیرہ نما کوریا میں جنگ کی بھیک مانگتے رہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ عالمی امن واستحکام کے لئے تباہ کن ہیں، کوئی شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو بڑھانے سے نہیں روک سکتا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے دورے پر ہیں، صدارتی منصب پر فائز ہونے کے بعد ان کا پہلا دورہ ایشیا ہے جس کے دوران وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ 3 سے 14 نومبر تک جاپان، جنوبی کوریا، چین، ویتنام اور فلپائن کا دورہ کر رہے ہیں۔