Nov ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • زمبابوے کے صدرکا مواخذہ

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی۔

زمبابوے  میں حکمراں جماعت نے صدر کے مواخذے کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے، پارلیمنٹ میں مواخذے کی تحریک بہت جلد شروع کی جائے گی۔

حکمراں جماعت کے تیار کردہ ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر موگابے ملکی عدم استحکام کا سبب بن رہے ہیں۔ صدر موگابے نے قانون کی عملداری کی خلاف ورزی کی ہے اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

زمبابوے کی حکمراں جماعت کی جانب سے صدر رابرٹ موگابے کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہو گئی تاہم صدر موگابے کا کہنا ہے کہ وہ قانونی صدر ہیں اور اپنے عہدے سے استعفی نہیں دیں گے لیکن فوج اور ان کی جماعت کا ان پر استعفا دینے کے لیے بڑا دباو ہے۔

 

ٹیگس