حافظ سعید کوگرفتار کیا جائے: امریکہ کا پاکستان سے مطالبہ
Nov ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے جماعت الدعوہ کے سربراہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید کو قانون کے مطابق گرفتار نہ کیا گیا تو دو طرفہ تعلقات متاثر ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے تعمیری تعلقات چاہتے ہیں لیکن یہ توقع بھی رکھتے ہیں کہ پاکستان خطے کے لیے خطرہ بننے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔
اس سے قبل ہندوستان نے بھی حافظ سعید کی رہائی پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔