امریکی ڈرون کے حملے میں 3 افراد ہلاک
Nov ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملے پاکستانی عوام اور اس ملک کی سیاسی اورمذہبی جماعتوں کی شدید مخالفتوں کے باوجود جاری ہیں۔
امریکی ڈرون طیارے نے کرم ایجنسی کے علاقے میں دو میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔
نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے کرم ایجنسی میں رشید نامی طالبان کمانڈر کے گھر کو نشانہ بنایا اور دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہو گئے حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔
پاکستان کے قبائلی علاقوں پرامریکہ کے ڈرون حملوں کی پاکستانی عوام اور اس ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے ماضی میں بھی مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ سے احتجاج کرتے امریکہ کو سخت جواب دے۔