نیتن یاہو کرپٹ وزیراعظم، اسرائیلی عوام کا سڑکوں پرنعرہ
Dec ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف اسرائیلی عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے شہر تل ابیب میں 20 ہزارسے زائد افراد نے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا۔عوام کا مطالبہ تھا کہ وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ اسرائیلی مظاہرین، جن کے ہاتھوں میں پوسٹرز اور بینرز تھے، نیتن یاہو کے مالی اسکینڈل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ میں کرپشن تحقیقات محدود کرنے کا بل منظور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی بیوی پر کرپشن کا الزام لگ چکا ہے جس کی تحقیقات جاری ہے۔