ترک صدر کے قریبی ساتھیوں پرمالی بدعنوانی کے الزامات
Dec ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے قریبی ساتھیوں کےخلاف بھی آف شور کمپنی اسکینڈل سامنے آگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی حزب اختلاف کی جماعت سی ایچ پی نے صدر رجب طیب اردوغان کے قریبی افراد پر آف شور کمپنی میں لاکھوں ڈالرغیر قانونی طور پر منتقل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اپوزیشن نے صدر کے خلاف مبینہ دستاویزی شواہد بھی جاری کردیے ہیں جن کے مطابق بیلوے لمیٹڈ اور اردوغان کے قریبی ساتھیوں کے درمیان 15 ملین ڈالر کی مبینہ منتقلی کی گئی ہے۔
رہنما سی ایچ پی کا کہنا ہے کہ رقم کی منتقلی کی دو ہی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں منی لانڈرنگ یا پھر ٹیکس چوری شامل ہیں۔ حزب اختلاف کی جماعت کی جانب سے مبینہ دستاویزات پیش کرنے پر ترک صدر نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سی ایچ پی کے نمائندے جھوٹے ہیں اور یہ دستاویزات بھی جعلی ہیں۔