Dec ۱۱, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • جزیرہ نمائے کوریا میں بحران کی بابت روس کا انتباہ

روسی وزیرخارجہ نے خبردار کیا ہے کہ جزیرہ نمائے کوریا ایک بحران کی طرف بڑھ رہا ہے

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے نئی دہلی میں ہندوستان روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی اجلاس میں کہا کہ ماسکو کو اس بات پر تشویش ہے کہ جزیرہ نمائے کوریا میں بحران اپنے عروج پر پہنچ رہا ہے - انہوں نے کہا کہ ہندوستان چین یا روس کوئی بھی جزیرہ نمائے کوریا میں بحران میں اضافے کے حق میں نہیں ہے - روسی پارلیمنٹ کے ایک رکن موروزوف نے بھی کہا ہے کہ شمالی کوریا ایک ایسے دور مار میزائل کا تجربہ کرنے کی تیاری کررہا ہے جو امریکا کو نشانہ بناسکتاہے - یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے دنوں روسی پارلیمنٹ کے ممبران کا ایک وفد جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی کو کم کرنے میں مدد دینے کے لئے شمالی کوریا گیا تھا -

 

ٹیگس