روس نے امریکی اسٹریٹیجی کو مسترد کر دیا
Dec ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
روسی صدر کے ترجمان نے قومی سلامتی سے متعلق نئی امریکی اسٹریٹیجی کو واشنگٹن کی سلطنت پسندانہ ماہیت کا آئینہ دار قرار دیا ہے۔
ماسکو سے ہمارے نمائندے کے مطابق کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے نئی امریکی اسٹریٹیجی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک، امریکہ کے اس دعوے کو قبول نہیں کرتا کہ روس امریکہ کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماسکو، قومی سلامتی کی نئی امریکی اسٹریٹیجی کو اس کی سلطنت پسندانہ ماہیت کا آئینہ دار سمجھتا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے کہا کہ اگرچہ امریکی اسٹریٹیجی میں ایک بھی مثبت نکتہ نہیں ہے تاہم روس، امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
دیمتری پسکوف نے کہا کہ نئی امریکی اسٹریٹیجی سے واضح ہو گیا ہے امریکہ، تاحال یونی پولرازم کی پالیسی ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔