Dec ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کی نئی پابندیوں پر روس کا ردعمل

روس نے کہا ہے کہ ماسکو امریکہ کی نئی پابندیوں کا سخت جواب دے گا

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرملین ہاؤس کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے جمعرات کے روز ایک بیان میں رشین فیڈریشن کے شہریوں منجملہ خود مختار چیچنیا کے سربراہ رمضان قدیروف کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کے بارے میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں مقابل فریق کو مدنظر رکھا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ماسکو ان پابندیوں کو دشمنانہ اور غیرقانونی سمجھتا ہے اور وہ ان پابندیوں کے سخت خلاف ہے۔امریکی وزارت خزانہ نے روس کے پانچ شہریوں منجملہ خود مختار جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ رمضان قدیروف کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندیاں لگا دی ہیں۔دو ہزار بارہ میں منظور کئے جانے والے قانون میں امریکی وزارت خزانہ کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ سرگئی منگنیٹسکی کی موت میں ملوث اور یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پابندی لگا سکتی ہے۔ مگنیٹسکی روس کے ایک قانون داں اور آڈیٹر تھے جو دو ہزار نو میں جیل میں چل بسے تھے۔

ٹیگس