کینیڈا: ونزوئلا کے سفیرکو ملک چھوڑنے کا حکم
Dec ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
کینیڈا نے ونزوئلا کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا نے ونزوئلا کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر انہیں آئند ہ 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ونزوئلا نے برازیل اور کینیڈا پر ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے برازیل کے سفیر روئے پریرا اور کینیڈا کے سفارت خانے کے ناظم الامور کریب کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔