Feb ۲۶, ۲۰۲۶ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکہ نے حملہ کیا تو خطے میں اس کےاڈوں کو نشانہ بنانا ہمارا حق ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکہ نے حملہ کیا تو خطے میں موجود اس کے تمام اڈے جائز اہداف شمار ہوں گے۔

سحرنیوز/ایران:  انڈیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہمارے عرب دوستوں اور بعض دوسرے ممالک نے واضح طور پر جنگ کی مخالفت اور ہمیں یقین دھانی کرائی ہے کہ وہ اپنی زمینی، سمندری اور فضائی حدود ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ممالک کس حدتک اسے کنٹرول کر پائيں گے اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ان تمام ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دھانی کرائی ہے۔ لیکن اگر - خدا نہ کرے - امریکہ ہم پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو خطے میں اس کے اڈے جائز اہداف شمار ہوں گے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہم خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو ہمسایہ ملکوں کی سرزمین کا حصہ نہیں بلکہ صرف امریکی فوجی اڈہ سمجھتے ہیں۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے یاد دھانی کرائي کہ جب  پچھلی بار ہمارے پاس قطر میں امریکی اڈے پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، میں نے فوراً اپنے پیارے بھائی قطر کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا اور حملے سے پہلے ہی انہیں آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حملہ قطر پر حملہ نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈے پر حملہ ہے جو بد قسمتی سے قطر میں واقع ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

  انہوں نے کہا کہ ہم نے قطری وزیر خارجہ سے رابطہ کرکے وضاحت کی اور یہ سمجھ پیدا کرنے کی کوشش کی کہ یہ ہمارے برادر ملک قطر کے خلاف کارروائی نہیں ہے۔

 

ٹیگس