Dec ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے دور میں اسلامو فوبیا میں اضافہ

امریکا اسلام تعلقات کونسل یا کونسل آن امیرکن اسلامک ریلیشن کے بانی رہنما نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے امریکا میں اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی کے واقعات میں تیزی آگئی ہے۔

کونسل آن امیرکن اسلامک ریلیشن کے بانی رہنما ابراہیم ہوپر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد سے نسل پرست سفید فاموں نے پھر سے سر اٹھا لیا ہے، کہا کہ امریکی صدر کے بیانات اور اقدامات نے اسلامو فوبیا کو نئے مرحلے میں داخل کر دیا ہے-

ابراہیم ہوپر نے کہا کہ نہ صرف مسلمان بلکہ رنگین فام امریکی شہریوں میں بھی ٹرمپ کے نسل پرستانہ اقدامات سے خوف و ہراس پایا جاتا ہے- امیرکن اسلامک ریلیشن کونسل کے کوآرڈینیشن شعبے کی انچارج زینب آرائین نے بھی پچھلے دنوں اعلان کیا تھا کہ دو ہزار سترہ میں امریکا کے اندر اسلامو فوبیا پھیلانے کے واقعات، ہمیشہ کے مقابلے میں سب سے زیادہ ریکارڈ کئے گئے ہیں-

واضح رہے کہ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے امریکا میں انتہا پسندوں اور نسل پرستوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں-

ٹیگس