روس اور امریکا کے تعلقات میں بہتری ممکن نہیں
روسی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سیاستدانوں کی روس سے دشمنی اور روس مخالف سوچ کے پیش نظر ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات میں بہتری کا امکان نہیں ہے۔
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والے ملکوں پر پابندیاں عائد کرکے امریکی قانون کے نفاذ سے یقینی طور پر امریکا اور روس کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس نے اپنے اور اپنے شہریوں کے خلاف امریکا کے ہرطرح کے مخاصمانہ اقدام کا مناسب جواب دیا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود روس کو امید ہے کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ امریکی حکام کو اس بات کا علم ہوجائے گا کہ روس پر دباؤ ڈالنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا۔
روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی حکام جتنی جلدی سے اس خام خیالی سے باہر نکل آئیں گے کہ روس کو فوجی طاقت سے ڈرایا دھمکایا جاسکتا ہے اتنا ہی سب کے لئے اور خاص طور پر ان کے لئے بہتر ہوگا۔