Jan ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قصبوں و دیہاتوں کو تباہ کر دیا گیا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ میانمار کی سیکورٹی فورس نے روہنگیا مسلمانوں کے سیکڑوں قصبوں اور دیہاتوں کو تباہ کر دیا ہے۔

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ میانمار کے مغربی صوبے راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے سیکڑوں دیہات، جو کبھی آباد تھے اب خاکستر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے بھی اٹھارہ دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کے تین سو چوّن گاؤں اور دیہات تباہ ہو چکے ہیں۔

میانمار کے سیکورٹی اہلکاروں نے صوبے راخین کے روہنگیا مسلمانوں پر حملہ کر کے اس صوبے میں ان کے قصبوں اور دیہاتوں اور اسی طرح ان کے مکانات اور زرعی اراضی کو نذرآتش کر دیا ہے۔

میانمار کے سیکورٹی اہلکاروں اور انتہا پسند بدھسٹوں کی جارحیت کے نتیجے میں چھے ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان جاں بحق اور آٹھ ہزار سے زائد دیگر زخمی جبکہ لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہوئے ہیں جن میں آٹھ لاکھ سے زائد، بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

ٹیگس