Jan ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکا اور شمالی کوریا کے مابین ایٹمی جنگ کے سائے

سابق امریکی ملٹری آفیسر، سابق امریکی صدورجارج ڈبلیو بش اور اوباما کے ملٹری ایڈوائزر مائیک ملن نے کہا ہے کہ امریکا شمالی کوریا ایٹمی جنگ انتہائی قریب ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کے سابق چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف مائیک ملن نے اس صورت حال کو امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس کی ناقابل یقین حد تک مایوس کن کارکردگی سے منسوب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا معاملہ خطر ناک حد تک غیر یقینی صورت حال کا شکار ہے اور مسئلے کے حل کی مزید کوئی راہ نظر نہیں آتی اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تمام راہیں ختم ہو چکی ہیں۔

یہ ایسی صورت حال ہے جسے دیکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ امریکا شمالی کوریا کے ساتھ ایٹمی جنگ کے انتہائی نزدیک ہے کیوں کہ شمالی کوریا کے معاملے کا سفارتی حل قطعی طور پر نظر نہیں آتا۔

واضح رہے کہ امریکی دھمکیوں پر شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ اس کے رینج میں ہے اور امریکہ کی حماقت اس کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گی۔

ٹیگس