امریکہ کو روسی عہدیدار کا انتباہ
Jan ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
روس نے جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی کو ہوا دینے کے بابت امریکہ کو سخت خبردار کیا ہے۔
روسی سینٹ کی دفاعی اور سلامتی کمیٹی کے چیرمین فرانتس کلنت سووچ نے کہا ہے کہ جزیرہ نمائے کوریا کے بارے میں امریکی صدر کی پالیسیاں دانشمندانہ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے بارے میں ٹرمپ کی پالیسیوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سال کے پیغام میں ایک بار پھر شمالی کوریا پر ایٹمی حملے کی دھمکی دی تھی۔
ٹرمپ کے جنگ پسندانہ رویے کی وجہ سے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ اس کے خلاف دھمکیاں اور مخاصمانہ اقدامات بند نہیں کر دیتا اس وقت تک وہ اپنے ایٹمی پروگرام کو فروغ دیتا رہے گا۔