جنگل میں دہشت گردی 14 افراد ہلاک
Jan ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
جنگل میں جنگل کا قانون رائج ہے اور اسی قانون کے دائرے میں 14 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔
جنوبی سینیگال کے جنگل میں مسلح شخص نے14 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
سینیگال کے فوجی ترجمان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ابھی تک حملہ آور کا پتا نہیں چل سکا ۔
فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آگ کے لیے لکڑیاں تلاش کرنے والے مقامی افراد پر کیا گیا ۔ جس علاقے میں واقعہ رونما ہوا وہاں کچھ سال قبل باغی رہنما کا گھرتھا ۔