Jan ۰۹, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • نائیجیریا: آیت اللہ شیخ زکزکی کی حمایت میں مظاہرے

نائیجیریا کے شہر کدونا میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کے حامیوں کے مظاہرے پر پولیس فائرنگ میں کم از کم دو افراد شہید اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے رہنما کے حامیوں کا یہ مظاہرہ، پیر کی رات شروع ہوا تھا جو پولیس فائرنگ کے بعد منگل کی صبح تک جاری رہا۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ نائیجیریا کے سیکورٹی اہلکاروں کی جارحانہ کارروائیوں کے باوجود شیخ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی کے لئے مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما کی جسمانی صحت گرنے کے بعد اس ملک کے مختلف علاقوں میں ان کی رہائی کے لئے مظاہروں کا نیا سلسلہ، چھے جنوری کو شروع ہوا تھا جو بدستور جاری ہے۔ مظاہرین، شیخ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے انھیں دسمبر دو ہزار پندرہ سے گرفتار کر رکھا ہے۔

ٹیگس