Jan ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • میانمار میں 7 مظاہرین ہلاک

میانمار میں احتجاجی مظاہرے میں پولیس کی فائرنگ سے 7 مظاہرین ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق میانمار کی ریاست راخین سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ گزشتہ دنوں سے سرکاری عمارات کو گھیرے میں لینے والے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 7 احتجاجی مظاہرین ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بدھ مذہب کے ماننے والوں کے ایک تہوار کے موقع پر فسادات پھوٹ پڑے۔  تقریبا چار ہزار مظاہرین نے اس شمالی ریاست میں احتجاج کرتے ہوئے منگل کے روز سے سرکاری عمارات کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔

میانمارکی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پہلے ربرکی گولیاں چلائیں تاہم تشدد بڑھنے کے بعد فائرنگ کر دی گئی۔

واضح رہے کہ میانمار میں کئی اقلیتی نسلیں آباد ہیں، جنہیں کنٹرول میں رکھنا میانمار کے حکام کے لیے ایک چیلنج ہے۔

ٹیگس