Jan ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں کی پیداوار

امریکہ میں چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں کی پیدوار کا پروگرام، تابکاری کے خطرات سے لے کر ان ہتھیاروں کے استعمال تک ماہرین کی تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ نے نظر ثانی شدہ ایٹمی اسٹریٹیجک کے پہلے نسخے میں تجویز پیش کی ہے کہ محدود توانائی کے ساتھ پناہ گاہوں اور زیرزمین تنصیبات کو نشانہ بنانے والے انتہائی موثر اور چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کئے جائیں۔
امریکی وزیر جنگ نے اس تجویز کے جواز میں کہا ہے کہ امریکہ کو دو ہزار دس سے ایسے ماحول کا سامنا ہے جس کے مطابق امریکہ کو ماضی سے کہیں زیادہ مختلف قسم کے جدید ترین ایٹمی خطرات لاحق ہیں۔
امریکہ اپنی اس نئی حکمت عملی کے تحت شمالی کوریا، روس اور چین جیسے بعض ملکوں کے ایٹمی ہتھیاروں کو بہانہ بنا کر جوہری ہتھیاروں کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس