یمن میں انصاراللہ کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت پر روس کی تاکید
Jan ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
روس کے وزیر خارجہ نے یمن پر باہر سے مسلط کئے جانے والے منصوبوں کو لاحاصل قرار دیتے ہوئے انصاراللہ اور تمام یمنی فریقوں کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت پر تاکیدکی ہے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یمن کے سابق وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں یمن میں انسانی مسائل کا حل نکالے جانے ضرورت پر مبنی ماسکو کے موقف پر تاکید کی۔لاوروف نے تمام یمنی فریقوں کی شمولیت سے سیاسی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ روس یمن کے مسائل کے حل میں ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔روس کے وزیر خارجہ نے شام کی صورت حال کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ مغرب کی جانب سے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے دہشت گرد گروہوں کا استعمال درست نہیں اور ماسکو شام میں قانونی حکومت کا تختہ الٹے جانے کی اجازت نہیں دے گا۔