امریکہ دہشت گردوں کو تربیت اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے ، روس
Jan ۲۶, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
روس کی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی تربیت اور انہیں دوبارہ منظم کرنے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ماسکو میں روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں نئی امریکی سازش کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کا خصوصی دستہ شام میں دہشت گردوں کو دوبارہ منظم کر رہا ہے جس کا مقصد امن مذاکرات کے لئے جاری کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی ، جنوبی شام کے علاقے التنف میں دہشت گردوں کو تربیت فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق، امریکہ کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کا قیام، بحران شام کے پرامن حل کو سبوتاژ کرنے کی غرض سے دہشت گردوں کی مالی اور فوجی امداد کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔