Jan ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ ایک بار پھر جنسی اسکینڈل کے گھیرے میں

اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے صدرٹرمپ کے ساتھ اپنے غیر اخلاقی تعلقات کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

نکی ہیلی نے امریکی ہفت روزہ جریدے پولیٹیکو کے ساتھ انٹرویو کے دوران کہا کہ  ٹرمپ کے ساتھ ان کے غیر اخلاقی روابط کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں ہے-

نکی ہیلی نے یہ صفائی ایک ایسے وقت دی ہے جب خواتین کے ساتھ ٹرمپ کے جنسی اسکینڈل کی خبریں آئے دن سامنے آتی رہی ہیں-

واضح رہے کہ نکی ہیلی اور ٹرمپ کے غیر اخلاقی تعلقات کا انکشاف فائر اینڈ فیوری نامی کتاب کے مصنف نے کیا ہے یہ کتاب ٹرمپ کے بارے میں لکھی گئی ہے- نیکی ہیلی نے کہا کہ یہ افواہ انتہائی اہانت آمیز اور تکلیف دہ ہے-

دوسری جانب فائر اینڈ فیوری کے مصنف مایکل وولف نے ہیلی کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنی کتاب میں اس سلسلے میں ثبوت و  شواہد بھی پیش کر دیئے ہیں-

اس درمیان یہ بھی خبر ہے کہ ایک پورن اداکارہ کے ساتھ ٹرمپ کے جنسی تعلقات کی خبر کے بعد ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ہوٹل میں منتقل ہو گئی ہیں-

خبروں کے مطابق ٹرمپ کا تازہ جنسی اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد میلانیا ٹرمپ واشنگٹن کے ایک ہوٹل میں رہ رہی ہیں اور اب امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں-

ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا، ڈیووس کے دورے پر بھی ان کے ساتھ نہیں گئیں- اس سے پہلے یہ خبر بھی آئی تھی کہ ٹرمپ نے فحش فلموں کی اداکارہ کو انتخابی مہم کے دوران خاموش رہنے کے لئے ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر بھی دیئے تھے-

ٹیگس