امریکہ میں ایرانی نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
امریکہ میں مقیم سیکڑوں ایرانیوں نے واشنگٹن میں ایک ایرانی نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مقتول ایرانی نوجوان بیژن قیصر کے گھرانے کی اپیل پر یہ مظاہرہ واشنگٹن میں کیا گیا جہاں مظاہرین نے امریکی پولیس کی نا انصافی کے بارے میں اعلی سطح پر تحقیقات کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
امریکی پولیس نے نوجوان ایرانی شہری بیژن قیصر کے خلاف تشدد کی ویڈیو تصاویر جاری کیں جو اس ایرانی شہری کے قتل پر منتج ہوئیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے نومبر دو ہزار سترہ میں اعلان کیا تھا کہ امریکی پولیس نے ایرانی شہری بیژن قیصر کو، جو غیر مسلح بھی تھا فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
ورجینیا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل یہ ایرانی شہری، امریکی پولیس کی فائرنگ میں زخمی ہو گیا تھا جو اسپتال میں دس روز کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ امریکی پولیس نے یہ بے بنیاد دعوی کیا ہے کہ گاڑی کے اکسیڈینٹ کے بعد اس ایرانی شہری کا تعاقب کیا جا رہا تھا اور فرار ہونے پر پولیس نے فائرنگ کر دی۔