حکومت امریکہ کوشٹ ڈاؤن سے نجات مل گئی
Feb ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
امریکی حکومت کو دوبارہ شٹ ڈاؤن سے نجات مل گئی ہے
جمعرات کو وفاقی بجٹ منظور نہ ہونے کی وجہ سے حکومت امریکہ ایک بار پھر شٹ ڈاؤں کا شکار ہوگئی تھی لیکن نے ایوان نمائندگان نے جمعے کو عارضی بجٹ منظور کرکے شٹ ڈاؤن ختم کردیا ہے ۔امریکی سینیٹ نے جمعرات کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی تاہم فوری رائے شماری کے بارے میں ایک کنزرویٹو سینیٹر کے اعتراض کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔ اس طرح امریکی حکومت ایک بار پھر شٹ ڈاؤن ہوگئی تھی ۔جمعے کو ایوان نمائندگان کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری کے بعد یہ شٹ ڈاؤں ختم ہوگیا ۔رپورٹ کے مطابق عارضی بجٹ کے حق میں دو سو چونتیس اور مخالفت میں ایک سو تراسی ووٹ پڑے ۔حکومت امریکہ کو جنوری کے مہینے میں بھی تین دن تک شٹ ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔