Feb ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • داغستان میں چرچ کے باہر فائرنگ 5 افراد ہلاک 5 زخمی

داغستان میں چرچ کے باہر فائرنگ کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

روسی وزارت داخلہ کےمطابق فائرنگ کا واقعہ کزلیار شہر میں پیش آیا، حملہ آور نے چرچ سے نکلنے والوں پر فائرنگ کی، ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کےمطابق جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا جو مقامی نوجوان تھا، ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ آور کا کسی انتہا پسند گروپ سے تعلق ہے یا نہیں اور فائرنگ کی وجہ کیا تھی۔

ٹیگس