Feb ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • لندن میں تیزاب پھینکنے کے واقعات دنیا میں سب سے زیادہ

لندن کی پولیس کا کہنا ہے کہ دو ہزار سترہ میں اس شہر میں تیزاب پھینکنے یا تیزاب سے حملہ کرنے کے چار سو پینسٹھ واقعات پیش آئے ہیں۔

سی این این نے خبر دی ہے کہ لندن کی پولیس کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ پانچ برسوں میں لندن میں تیزاب پھیکنے کے واقعات میں چھے گنا اضافہ ہوا ہے-

اس رپورٹ کے مطابق دو ہزار بارہ میں لندن میں تیزاب پھینکنے کے ستتر واقعات پیش آئے تھے لیکن دو ہزار سترہ تک ان واقعات کی تعداد بڑھ کر ایک سال میں چار سو پینسٹھ ہو گئی۔

سی این این نے خبر دی ہے کہ لندن اس وقت دنیا کا ایسا شہر بن گیا ہے جہاں تیزاب سے حملے کے واقعات سب سے زیادہ رونما ہوتے ہیں-

خبروں کے مطابق لندن میں نوجوان لڑکے اور سڑکوں پر گھومنے والے شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر اپنے مقاصد کے حصول کے لئے تیزاب پھیکنے کا حربہ بہت زیادہ استعمال کر رہے ہیں-

خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تیزاب پھینکنے والوں میں پچہتر فیصد کی عمریں اور ان حملوں کا نشانہ بننے والوں میں ساٹھ فیصد لوگوں کی عمریں دس سے انتیس سال کے درمیان ہیں- تیزاب کا نشانہ بننے والوں میں بھی بہتر فیصد مرد ہیں-

 

ٹیگس