ٹرمپ انسانی حقوق کے لیے خطرہ: ایمنسٹی انٹرنیشنل
Feb ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سیاسی نفرتیں پھیلانے اور انسانی حقوق کے لیے خطرات کا سبب بن رہے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے اقدامات امریکا اور امریکا سے باہر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا موجب بن رہے ہیں۔
ایمنسٹی کے مطابق صدر ٹرمپ کا نام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے عالمی سربراہان کے گروپ میں ڈالا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا گیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ وہ امریکی صدر ہیں جن سے ان کے قریبی افراد بھی خوش نہیں ہیں اور جس قدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے اور خواتین نے جس قسم کے غیر اخلاقی الزامات ان پرعائد کئے وہ بھی امریکی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے۔