پیرا لمپک گیمز میں شمالی کے کھلاڑیوں کی شرکت پر اتفاق
شمالی و جنوبی کوریا کے نمائندوں نے جنوبی کوریا میں ہونے والے پیرا لمپیک مقابلوں میں شمالی کوریا کے کھلاڑیوں اور فنکاروں کی شرکت پر اتفاق کیا ہے
دونوں ملکوں کے حکام نے منگل کو سرحدی قصبے تانگیل گاک میں اس بات پر اتفاق کیا کہ جنوبی کوریا میں ہونے والے پیرا لمپک مقابلوں میں شرکت کے لئے شمالی کوریا اپنے ڈیڑھ سو کھلاڑیوں اور فنکاروں پر مشتمل ایک دستہ جنوبی کوریا روانہ کرے گا۔جنوبی کوریا کے سرمائی اولمپک مقابلوں میں شمالی کوریا کے کھلاڑیوں اور اولمپک کی اختتامی تقریب میں شمالی کوریا کے حکام کی شرکت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جزیرہ نمائے کوریا میں امن و استحکام کی برقراری کی امید اب کافی بڑھ گئی ہے۔دونوں ملکوں کے حکام نے اولمپک مقابلوں کو پیونگ یانگ اور سیئول کے ایک دوسرے کے قریب آنے اور دو سال کے بعد مذاکرات کے نئے دور کا باعث قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ عمل جزیرہ نمائے کوریا میں مستقل امن کا باعث بنے گا۔