Mar ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • روسی اور امریکی عہدیداروں کی ملاقات منسوخ

روس نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات کی وجہ سے دونوں ملکوں کے نائب وزرا کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔

روسی خـبر رساں ایجنسی ایتارتاس کے مطابق، ماسکو اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ روس کے خلاف امریکی اقدامات کی وجہ سے سرگئی ریابکوف اور تھامس شینن کے درمیان ملاقات کا امکان ختم ہوگیا ہے۔
روس کا کہنا ہے کہ امریکہ سائبر سیکورٹی کے حوالے سے اپنے وعدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
امریکہ میں متعین روس کے سفیر نے بھی کہا ہے کہ ہم نے اپنے اعتراض سے امریکی وزارت خارجہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

ٹیگس