امریکی بحری بیڑہ ویتنام کے ساحل پر
انّیس سو پچہتر کے بعد پہلی بار امریکہ کا کوئی بحری بیڑا پیر کے روز ویتنام کے ساحل پر پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق یو ایس ایس کارل وینسن نامی یہ امریکی بحری بیڑہ ویتنام کے خلاف جنگ کے بعد پہلی بار اس ملک کے ساحل پر پہنچا ہے جس سے چین کے علاقے میں امریکی اثرورسوخ بڑھانے کی امریکی کوشش کے علاوہ دو دشمن ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی نشاندہی ہوتی ہے۔
ویتنام کے ساحل پر اس امریکی بحری بیڑے کی موجودگی سنہ انّیس سو پچہتر کے بعد ویتنام میں امریکہ کی نمایاں فوجی موجودگی کو ظاہر کرتی ہے جس سے جنوبی چین کے سمندر میں واقع متنازعہ علاقوں میں بیجنگ اور ہنوئی کے تعلقات میں پائی جانے والی پیچیدگی کی بھی نشاندہی ہوتی ہے۔
اس سے قبل اس سلسلے میں چین کی تشویش دور کرنے کے لئے ویتنام کے ایک وفد نے بیجنگ کا دورہ بھی کیا تھا۔
ایسی حالت میں کہ امریکی پریس ذرائع نے ویتنام کے ساحل پر امریکی بحری بیڑے کی موجودگی کو چین کے لئے براہ راست پیغام کا حامل قرار دیا ہے۔
چین کی جانب سے اب تک اس سلسلے میں کسی بھی طرح کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔