Oct ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران سمیت 65 ممالک نے اقوام متحدہ کے انسدادِ  سائبر جرائم معاہدے پر دستخط کر دیئے

اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں منعقدہ اقوام متحدہ کے انسدادِ سائبرجرائم کنونشن میں شرکت کی اور متعلقہ معاہدے پر دستخط کردیئے۔

سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں عالمی انسدادِ سائبرجرائم کنونشن منعقد ہوا جس میں  ایران کی جانب سے نائب وزیر خارجہ برائے کونسلر امور وحید جلال زادہ نے شرکت کی اور اقوام متحدہ کے انسدادِ سائبرجرائم معاہدہے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کا پہلا معاہدہ ہے۔

وحید جلال زادہ نے اپنے ایکس پیج  پر جاری کئےجانے والے بیان میں لکھا کہ آج ہنوئی میں سائبر کرائم سے نمٹنے کے سلسلے میں یکطرفہ اقدامات کے خلاف عالمی عزم کا مشاہدہ کیا کیا گیا۔

جلال زادہ نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے گزشتہ برس کے دوران اس معاہدے کے مسودے کی تدوین میں اہم اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور منشیات کی اسمگلنگ سمیت مختلف جرائم کے ارتکاب کے لئےاطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لئےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 24 دسمبر 2024 کو نیویارک میں اس معاہدے کو منظور کیا تھا جسے اب ہنوئی میں ہفتے کے روز منعقدہ تقریب میں دستخط کے لئے پیش کیا گیا تھا۔

 

ٹیگس