Mar ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گرد کیمیائی حملے کر رہے ہیں، روسی صدر

روس کے صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔

سی ایں این سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ولادی میر پوتین نے حکومت شام کے ذریعے  کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق خبروں کو من گھڑت اور جعلی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ خود کیمیائی حملے کرکے اس کا الزام حکومت شام پرعائد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔روسی صدر نے کہا کہ ان کا ملک شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا خواہاں ہے۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے کئی بار شام کی حکومت پر کیمیائی حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔ جسے شامی حکومت سختی کے ساتھ مسترد کرتی چلی آئی ہے۔عالمی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق دہشت گردوں نے کئی بار عراق اور شام میں عام لوگوں اور سیکورٹی فورسز کے خلاف کیمیائی حملے کیے ہیں۔۔

ٹیگس