Mar ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو امریکی وزیر خارجہ مقرر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن کو برطرف کرتے ہوئے ان کی جگہ سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو کو عہدہ دے دیا ہے جبکہ جینا ہاسپل نئی سی آئی اے چیف مقررہو گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹلرسن کی جگہ اگلے وزیرِ خارجہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو ہوں گے۔ ٹرمپ کے مطابق پومپیو اس منصب پر اپنے فرائض شاندار انداز میں سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ ادارے سی آئی اے کی سربراہ کے طور پر ایک خاتون جینا ہاسپل کو نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہاسپل پہلی امریکی خاتون ہوں گی جو اِس اہم ادارے کی سربراہی سنبھالیں گی۔

واضح رہے کہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے وزیر خارجہ کے ساتھ شدید اختلافات کے بعد ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے بر طرف کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ریکس ٹلرسن کے مابین مختلف مسائل اور پالیسی معاملات پر اختلافات تھے اور اختلافات کی خبریں کافی عرصہ سے زیرِ گردش تھیں کہ وزیرِ خارجہ کو کسی بھی وقت عہدے سے ہٹا دیا جائے گا یا وہ مستعفی ہو جائیں گے جو بالآخر کل ان کی برطرفی پر منتج ہوا۔

ٹیگس