سی آئی اے کی نئی سربراہ ایذ رسانی کی حامی
Mar ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
امریکہ کی قومی سلامتی کے ادارے کے سابق اہلکار اڈورڈ اسنوڈن نے کہا ہے کہ امریکی سی آئی اے کی نئی سربراہ گینا ہاسپل امریکہ میں دہشت گردانہ اقدامات کے مشتبہ افراد کی ایذا رسانی کی ماسٹر مائنڈ ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی کے ادارے کے سابق اہلکار اڈورڈ اسنوڈن نے ٹوئٹ کیا ہے کہ امریکی سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ، قانونی ایذا رسانی کی دستاویزات کو ختم کئے جانے کی خواہاں رہی ہیں تاکہ اس سلسلے میں امریکی کانکریس کو فہرست نہ پہنچ سکے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کے روز گینا ہاسپل کو امریکی سی آئی اے کا نیا سربراہ بنایا ہے۔ وہ سنہ انّیس سو پچاسی میں سی آئی اے میں آئیں اور ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد فروری دو ہزار سترہ میں سی آئی اے کی نائـب سربراہ بنی تھیں۔
ہاسپل کو مائیک پومپیؤ کی جگہ سی آئی اے کا سربراہ بنایا گیا ہے۔