امریکی کانگریس کے سامنے جوتوں کا ڈھیر
امریکی عوام نے منگل کے روز امریکی کانگریس کے سامنے ہزاروں کی تعداد میں جوتوں کا ڈھیر لگا کر امریکہ میں مسلحانہ واقعات کے خلاف احتجاج کیا۔
امریکی کانگریس کے سامنے سات ہزار جوڑی جوتوں کا ڈھیر لگا کر امریکہ میں فائرنگ اور عام شہریوں کے خلاف ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف کئے جانے والے اس احتجاج کا عالمی ذرائع ابلاغ کی جانب سے وسیع پیمانے پر انعکاس کیا گیا۔
اس احتجاج کا مقصد امریکی کانگریس سے مطالبہ اور اس بات کا دباؤ ڈالنا تھا کہ وہ ہتھیاروں کے کنٹرول کے سلسلے میں سخت قوانین وضع کرے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں ہر سال اسکولوں اور دیگر مقامات پر ہونے والی فائرنگ میں ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔
اس سلسلے میں سنہ دسمبر دو ہزار بارہ میں ریاست کنکٹیکٹ کے علاقے نیو ٹاؤن میں چھوٹے بچوں کے سنڈی ہوک اسکول میں فائرنگ کے ہونے والے واقعے کی طرف خاص طور سے اشارہ کیا جاسکتا ہے جس میں چھبّیس افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں بیس چھوٹے اسکولی بچے شامل تھے۔ جس کے بعد امریکہ میں اسکولوں میں فائرنگ کے ہزاروں واقعات رونما ہوئے ہیں۔