Mar ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر امریکہ اور برطانیہ پر روس کی تنقید

کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم میں روس کے نمائندے نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے دیگر ملکوں میں اپنے کیمیائی ہتھیار باقی رکھ کر کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم او، پی، سی، ڈبلیو میں روس کے نمائندے الیگزنڈر شولگین نے اس تنظیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ کینیڈا بھی کیمیائی ہتھیار باقی رکھنے والے ملکوں میں شامل ہے جبکہ کچھ کیمیائی ہتھیار پانامہ میں رکھے گئے ہیں۔

روسی نمائندے نے کہا کہ ویتنام کی جنگ کے دور سے ہی امریکہ کے کچھ کیمیائی ہتھیار کمبوڈیا میں رکھے ہوئے ہیں جبکہ امریکہ کو چاہئے تھا کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کو ان ہتھیاروں سے باخبر کرتا۔

روس کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ دیگر ملکوں میں اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخائر کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس