Mar ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • بی بی سی ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے: روسی سفیر

روسی سفیر نے روس برطانیہ سے اختلافات کے حوالے سے کہا کہ ہم نے بارہا برطانوی فریق پر واضح کیا کہ روس نے ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات روس کے سفیر لئوان جگریان نے روس کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے تہران میں روسی سفارتخانے میں ووٹ ڈالنے کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے نشریاتی ادارے 'بی بی سی' کی فارسی سروس نے ایران کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت کی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

ایران روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو غیرمعمولی فروغ ملا ہے اور تمام شعبوں بالخصوص سیاسی لحاظ سے ہمارے تعلقات اچھی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ لئوان جگریان کا کہنا تھا کہ ایران اور روس کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کی سرگرمیاں اگلے مہینوں سے آغاز ہوں گی۔

انہوں نے شام امن مذاکرات کے حوالے سے آستانہ عمل کے تحت ایران، روس اور ترکی کے قریبی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک نہیں چاہتے ہیں کہ ہمارے درمیان اچھا تعاون ہو مگر تینوں ممالک کی قیادت امن عمل کی کوششوں سے مطمئن ہیں۔

ٹیگس