میانمار کے صدر کا اچانک استعفی
Mar ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
میانمار کے صدر ہیٹن کیاؤ اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے ایوان صدر نے بدھ کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہےکہ میانمار کے صدر اور آنگ سانگ سوچی کے ایک اتحادی ہیٹن کیاؤ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
ابھی ان کے مستعفی ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ میانمار کے آئین کے مطابق آئندہ سات روز کے اندر اس ملک کے پارلیمانی اراکین کو نئے صدر کو متعارف کرانا ہو گا۔
میانمار کے صدر کو روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش رہنے کی بنا پر کافی تنفید کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ اسی سلسلے میں بین الاقوامی تنظیموں اور بعض بیرونی ممالک نے ان کی بارہا مذمت بھی کی ہے۔