ایران عالمی سطح پر تنہائی کا شکار نہیں تھا:امریکہ کا اعتراف
امریکہ نے باالآخر تسلیم کر لیا کہ ایران امریکی پابندیوں کے باوجود عالمی سطح پر تنہا نہیں تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو میں خطاب کرتے ہو ئے سابق امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ایران عالمی تنہائی کا شکار ملک نہیں تھا۔
سابق امریکی صدرنے ایران سے اس کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کو انتہائی کامیاب مذاکرات قراردیااوران افواہوں کو مسترد کیا کہ ایران عالمی تنہائی کا شکار تھا۔ اوباما کا کہنا تھا کہ خطے سمیت دنیا سے ایران کے روابط تھے اور یہ روابط شمالی کوریا کی نسبت مضبوط تھے اسی بنیاد پر ایران سے مذاکرات کئے گئے اور وہ کامیاب بھی رہے ۔
باراک اوباما نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں شمالی کوریاسے مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت ممکن نظر نہیں آتی اس لئے شمالی کوریا سے مذاکرات آسان نہیں ہوں گےکیوں کہ وہ عالمی تنہائی کا شکار ہے،خطے کے ممالک کے ساتھ اس کے انتہائی محدود پیمانے پر تجارتی اورسیاحتی روابط ہیں ایسی صورت حال میں شمالی کوریا سے ایٹمی مذاکرات کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔